Author Topic: بلوچستان کےسرکاری سکولوں کے اساتذہ کے مظاہرے پرآنسو گیس کی شیلنگ اورلاٹھی چارج  (Read 1424 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
بلوچستان کےسرکاری سکولوں کے اساتذہ کے مظاہرے پرآنسو گیس کی شیلنگ اورلاٹھی چارج

Quetta-teachers hunger strike

بلوچستان کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر اس وقت پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے جب وہ پیر کے روزکوئٹہ میں  اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب بڑھ رہے تھے۔ گیس کے شیل لگنے سے چھ اساتذہ زخمی ہوئے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ 35کے لگ بھگ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالغفار کودیزئی نے بتایا کہ وہ تنخواہوں اور دوسری مراعات میں اضافے کے لیے پرامن احتجاج کررہے تھے مگر پولیس نے ان پر لاٹھی چار ج کیا اور آنسو گیس پھینکی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے چھ ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں 50ہزارکے قریب اساتذہ درس وتدریس کے لیے تعینات ہیں اس سے قبل ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی اس طرح کے مظاہرے ہوئے ہیں جن میں اساتذہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے رہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک استاد کی اوسطاً تنخواہ تقریباً نو ہزار روپے ہے جس میں وہ اپنے بچوں کو نہ تو اعلیٰ تعلیم دلا سکتے ہیں اور نہ ہی گھر کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔
      شکریہ وائس آف امریکہ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"