Author Topic: فرسٹ ایئرمیں داخلے انٹری ٹیسٹ پر کرنے کی تیاری  (Read 281 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

فرسٹ ایئرمیں داخلے انٹری ٹیسٹ پر کرنے کی تیاری
میٹرک نتائج میں اے پلس حاصل کرنے والے طلبہ کی بڑی تعدادکے باعث بڑے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے تشویش بڑھ گئی۔
بڑی یونیورسٹیوں نے اوپن میرٹ ختم کرنے پر سوچ بچار شروع کردیا ۔
لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق 60ہزار695طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جن میں سے 700سے زائد طلبہ نے 1100میں سے 1100نمبر حاصل کئے ۔
تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے میٹنگز کا آغاز 20اکتوبر سے ہورہا ہے جن میں اوپن میرٹ کے بجائے انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا۔
یہاں تک کہ گریڈ اے لینے والے طلبہ کا بڑے اداروں میں داخلہ خطرے میں پڑ گیا ہے ۔لاہور میں پبلک ویمن و بوائز کالجز کی تعداد 54 کے قریب ہے
جبکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون سیٹوں کی تعداد 58ہزار بتائی جارہی ہے جس کے باعث لاہور بورڈ میں پاس 2لاکھ88ہزار617طلبہ کی بڑی تعداد سرکاری کالجز میں داخلوں سے محروم رہے گی۔
پونے دو لاکھ کے قریب طلبہ پبلک کالجز میں داخلوں سے محروم رہیں گے ۔