PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => AIOU => Topic started by: sb on March 29, 2020, 01:30:44 PM

Title: تعلیمی ورکشاپ میں نمبر نہ لگانے پرطالبہ کا قیمتی سال ضائع
Post by: sb on March 29, 2020, 01:30:44 PM

تعلیمی ورکشاپ میں نمبر نہ لگانے پرطالبہ کا قیمتی سال ضائع
سیالکوٹ:تعلیمی ورکشاپ میں سپروائزر کی جانب سے نمبر نہ لگانے پرطالبہ کا قیمتی سال ضائع ہوگیا ۔ علامہ اقبال یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ بی ایڈ کے کوڈ 8613 کی ورکشاپ میں سپروائرز نے نمبر نہیں لگائے ، ایک طالبہ کے مطابق مذکورہ اہلکار انور اور اسکا دست راست شاہد نمبر لگانے کیلئے اس سے رقم کا مطالبہ کرتا تھا ،
نہ دینے پر جان بوجھ کر نمبر نہیں لگائے جس سے اس کا قیمتی سال ضائع کردیا گیا۔اس سلسلہ میں رابط پر ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر عدنان اختر نے بتایا کہ ان کو یونیورسٹی کی جانب سے اس ضمن میں ای میل موصول ہوچکی ہے جس پر انہوں نے ابتدائی انکوئری مکمل کرلی ،
سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول گوہد پور نذیر احمد سے بھی معلومات حاصل کی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کوئی اہلکار اگر اس قسم کی غیر قانونی حرکت میں ملوث پایا گیا تو اس کو یونیورسٹی کے اصولوں کے تحت بلیک لسٹ کردیا جائے گا ۔متاثرہ طالبہ نے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبات کی ورکشاپ میں صرف خواتین اساتذہ کی تقرری کی جائے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سیالکوٹ ایڈیشن مورخہ  29مارچ 2020ء کو شائع ہوئی