Author Topic: سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شرکت نہ کرنے کا اعلان  (Read 908 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Not to Participate in Sindh Public Service Commission exam
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
کراچی پریس کلب پر سندھ بھرکے 937 آئی بی اے ہیڈماسٹرزنے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تمام ہیڈماسٹرز/ہیڈمسٹریس کو صوبائی اسمبلی بل کے ذریعے ریگولرائز کیاجائے ۔
پیر کو IBAایچ ایمزلیگل ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام ہیڈماسٹرز/ہیڈمسٹریس بہترین ساکھ رکھنے والے ادارے IBAسکھر سے امتحان پاس کرچکے ہیں اور دومرتبہ وزیراعلیٰ سندھ کی بنائی گئی کمیٹی سے انٹرویوبھی پاس کرچکے ہیں ۔
اس سب کے باوجود ان ہیڈماسٹرزسے دوبارہ SPSC کا امتحان لینا غیرآئینی اور بلاجواز ہے جس کا تمام IBAہیڈماسٹرزبائیکاٹ کرتے ہیں ۔ لیگل ایکشن کمیٹی نے مزیدکہاہے کہ IBAہیڈ ماسٹرز کی شاندارکارکردگی کا اعتراف سابق وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ ‘وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ اور موجودہ وزیرتعلیم سعید غنی بھی کرچکے ہیں ۔
سندھ حکومت پہلے بھی بذریعہ اسمبلی بل ملازمین کو ریگولرائز کرچکی ہے لہٰذاIBAہیڈماسٹرزکو ریگولرائز کرکے 937خاندانوں کو فاقہ کشی اورپریشانی سے نجات دلائی جائے تاکہ یہ ہیڈماسٹرز زیادہ محنت اورذمہ داری کے ساتھ تعلیم کی بہتری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے سکیں