Author Topic: پنجاب یونیورسٹی : بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان  (Read 1285 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب یونیورسٹی : بی اے، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان

لاہور…پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2009 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔نتائج کے مطابق امتحانات میں72فیصد سے زائدامیدوار ناکام ہو گئے اور کامیابی کا تناسب27.73فیصد رہا۔پنجاب یونی ورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بی اے بی ایس سی کے امتحانات میں1لاکھ83ہزار تین سو انچاس طلبہ اورطالبات نے شرکت کی جن میں سے50ہزار آٹھ سو انچاس امیدوار کامیاب پائے، جبکہ72فیصد سے زائد فیل ہو گئے۔بی اے کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں جبکہ پرائیویٹ گروپ کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بی اے کے امتحانات میں ریگولرطالبات کی کامیابی کا تناسب41.86 اور طلبہ میں25.75 رہا۔ جبکہ بی ایس سی میں یہ تناسب56.52 اورطلبہ میں24.98 فیصد رہا۔ اس حوالے سے پنجاب یونی ورسٹی میں تقریب تقسیم انعامات ہورہی ہے جس میں مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبہ اور طالبا ت میں انعامات اور میڈل تقسیم کریں گے۔

شکریہ جنگ