Author Topic: اسلام آباد سی ایس ایس کے امتحانات ملتوی ، 25 اپریل سے شروع ہونگے  (Read 4205 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  اسلام آباد سی ایس ایس کے امتحانات ملتوی ، 25 اپریل سے شروع ہونگے
   
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ملازمین نے پیر کے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال کی، پچھلے دس دنوں سے جاری اس ہڑتال کی وجہ سے کمیشن کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ ہڑتال کے باعث سی ایس ایس2009ء کا 14 مارچ سے شروع ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا گیا اور اب یہ امتحان 25 اپریل سے شروع ہو گا۔کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ سی ایس ایس کے امتحانات ملازمین کی ہڑتال اور وکلاء کے لانگ مارچ کے پیش نظر ملتوی کئے گئے ہیں کیونکہ لانگ مارچ کی وجہ سے امیدواروں کا امتحانی مراکز تک پہنچنا یقینی نہیں ہو گا۔ تنازعہ ملازمین کی بھرتی اور ترقی کے رولز کی وجہ سے شروع ہوا جس پر ملازمین کو اعتراض تھا کہ ان کی ترقی کے مواقع محدود کئے جا رہے ہیں اور ان کی حق تلفی کی جا رہی ہے، اس ہڑتال کی وجہ سے اب تک آٹھ ملازم معطل کئے جا چکے ہیں۔دریں اثناء سی ایس ایس امتحان 2008ء کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے زبانی انٹریوز سات مارچ کو مکمل ہو گئے اور اب رزلٹ کا اعلان کرنا باقی ہے جو توقع ہے کہ بدھ کو جاری کر دیا جائے گا۔ 2009ء کے امتحان میں 9053 امیدوار میدان میں ہیں، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایف پی ایس سی کے موجودہ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد حامد کا کنٹریکٹ 30 مارچ کو ختم ہو جائے گا۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"