نشتر میڈیکل یونیورسٹی کورونا آئی سی یو کیلئے مانیٹرز کا عطیہ
ملتان:کور ونا وبا پھیلاؤ کے پیش نظر نشتر میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طالبعلم سید الابرار نیورو سرجن اور پروفیسر عارف محمود بھٹی کی جانب سے نشتر ہسپتال کو 14مانیٹرز بطور عطیہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کو پیش کئے گئے
جنہیں کور ونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں استعمال کیا جا سکے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے مخیر حضرات کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 02 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی