Author Topic: انجمن طلباءاسلام کا کنونشن  (Read 422 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
انجمن طلباءاسلام کا کنونشن
« on: November 06, 2021, 10:07:32 PM »

انجمن طلباءاسلام کا کنونشن
طلباءکنونشن استحکام پاکستان کیلئے سنگ میل ثابت ہوتے ہیں، حامد سعید
ملتان :سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ انجمن طلباءاسلام کے کارکنان وطن عزیز کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ایسے طلباءکنونشن استحکام پاکستان اور طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوتے ہیں۔ طلباءبھی حقوق کے لئے باہر نکلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباءاسلام پاکستان کے تین روزہ تجدید عہد وفا طلباءکنونشن کی افتتاحی تقریب کا آغازریبن کاٹ کر کیا ۔

اس موقع پر انجمن طلباءاسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا،ڈاکٹر تسلیم قریشی ،جاوید اشرف سیال،محمد یونس نوناری،علی رضا دھرالہ،جاوید شجرا اور کنونشن میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر سے بھی طلبہ وفود شریک ہوئے۔ انجمن طلباءاسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد اعظم رانجھا نے کہا کہ وزارت تعلیم کے وضع کردہ نظام نے تعلیمی اداروں میں طلباء داخلوں پر سوالیہ نشان لگا دیا، آن لائن سسٹم کو تجربہ گاہ بنادیا ہے۔
 مرکزی صدرمحمد اعظم رانجھا نے کہ 7نومبر بروز اتوار کنونشن کی اختتامی نشست کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ہونگے جبکہ بانی سابق مرکزی صدر انجمن طلباءاسلام و سابق وفاقی وزیر پٹرولیم حاجی محمد حنیف طیب،سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی،مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی ودیگر خطاب کریں گے۔