Author Topic: حیدرآباد،رخصتی کے دن دلہن امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی  (Read 305 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حیدرآباد،رخصتی کے دن دلہن امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی
 حیدرآباد: 22سالہ حنا کادواکتوبرکو نکاح ہوا ،3اکتوبرکو رخصتی سے پہلے ایم اے انگریزی کا پرچہ دیاحیدرآباد میں دُلہن نے رُخصتی والے دن ایم اے فائنل کے امتحان میں انگلش کا پرچہ دے کر نئی مثال قائم کرد

لطیف آباد سے تعلق رکھنے والی22سالہ طالبہ حنا کاجمعہ 2اکتوبر کو نکاح ہوا اور 3اکتوبر کو اس کی رخصتی ہوئی لیکن وہ رخصتی والے دن امتحان دینے کیلئے ڈگری کالج لطیف آباد پہنچ گئی امتحانی مرکز میں مہندی لگے ہاتھوں سے دلہن نے امتحان دے کر اپنے ساتھ بیٹھی طالبات کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ سینٹر میں ڈیوٹی انجام دینے والی استانیوں اور کالج کی انتظامیہ نے اسے بھرپور داد دی امتحان دینے والی طالبہ نے بتایا کہ اس نے ایم اے فائنل کے امتحان کے بارے میں اپنے شوہر اور سسر کو بتایا تھا اور وہ خود اسے امتحانی سینٹر میں والدہ کے ساتھ چھوڑ کر گئے۔ امتحان دینے کے بعد دوبارہ اسے اسکا شوہر لینے آئے گا۔ طالبہ حناء کے مطابق پڑھائی ضروری ہے اس لئے اس نے تعلیم کو ترجیح دے کر امتحان دیا اور اس کا یہ پیغام ہے کہ لڑکیاں شادی کے ساتھ پڑھائی کو بھی ترجیح دیں ۔شادی کے پہلے دن بغیر رخصتی کے امتحان دے کر اسے بہت اچھا لگا اور ایسا محسوس ہوا کہ آج اس کیلئے نئی زندگی کا آغاز ہوا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"