Author Topic: وزیراعظم کا ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ کے کانووکیشن سے خطاب  (Read 3402 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
وزیراعظم کا ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ کے کانووکیشن سے خطاب


حکومت نے خواندگی کی شرح میں اضافے کیلئے معیاری پرائمری اور ثانوی و اعلی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے، کوئی بھی قوم مستحکم انسانی وسیلے اور تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب

 اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے خواندگی کی شرح میں اضافے کیلئے معیاری پرائمری اور ثانوی و اعلی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے، کوئی بھی قوم مستحکم انسانی وسیلے کی بنیاد اور تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، 2015ءتک 90 فیصد سے زائد خواندگی کے حصول کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی، تحقیق اور فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ کیلئے نجی شعبے کی کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ وہ پیر کو یہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔