Author Topic: سولر پینل والے سکولوں میں چوکیدارتعینات کرنے کافیصلہ  (Read 302 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سولر پینل والے سکولوں میں چوکیدارتعینات کرنے کافیصلہ
ملتان: محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان نےسولر پینل والے سکولوں میں چوکیدارتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان نےضلع کے تمام ڈی ای اوز سےتفصیلات طلب کرلیں، سی ای او ایجوکیشن کی طرف جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے
 کہ ملتان کے 727سکولوں میں سولر پینل نصب کئے جارہے ہیں ا س لئے ان سکولوں میں چوکیدار تعینات کئے جانے ہیں اس لئے فوری طورپر تحریری طور پر آگاہی دی جائے کہ کس سکول میں چوکیدار ہے اور کہاں نئے تعینات کرنے ہیں ان سکولوں میں پیف سکول شامل نہیں ہوں گے تمام معلومات فوری طور پر سی ای او آفس کی جنرل برانچ میں جمع کرائی جائے ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ روز نامہ  جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 09 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"