Crreer Planning In Pakistan > Army Short Service Commission
Army Dental Corps (ADC) آرمی ڈینٹل كور میں كمیشن برائے ڈینٹل گریجوایٹس
(1/1)
Haji Hasan:
آرمی ڈینٹل كور میں كمیشن برائے ڈینٹل گریجوایٹس
اہلیت
الف ۔ شہریت :۔
پاكستانی شہریت ركھنے والے مردٗ خواتین جن كی رہائش پاكستان میں كم از كر تین سال سے زیادہ ہو۔
ب۔ قابلیت:۔
بی ۔ ڈی ایس یا كوئی اور ڈگری پاكستان میڈیكل اور ڈینٹل كونسل سے منظور شدہ یا قابل اندراج ہو۔
ج۔ عمر :۔
28 سال پوسٹ گریجویشن قابلیت ركھنے والوں كے لئے عمر میں رعایت ۔
شرائط ملازمت :
شارٹ سروس رگولر كمیشن ۔
ابتدائی طور پانچ سال ۔ مدت ملازمت میںمتعلقہ آفیسر كی رضا مندی سے حسب ضرورت توسیع كی جاسكتی ہے۔
رینك كا اجرائ :
كامیاب امیدواروں كو كیپٹن كے رینك میں كمیشن دیا جائے گا اور سابقہ تاریخ كمیشن سے چھ سال بعد میجركے عہدہ پر ترقی دی جائے گی بشر طیكہ یپٹن سے میجر كے عہدہ كے لئے پروموشن امتحان پاس كریں اور ضوابط كے مطابق دوسری شرائط پوری كریں ۔
سابقہ تاریخ سے كمیشن و دیگر مواقع
الف منظور شدہ پوسٹ گریجوائٹس كے لئے درج ذیل صوابط كے تحت سابقہ تاریخ سے سینارٹی۔
ب۔ ریگولر كمیشن حاصل كرنے كا موقع
ج۔ پاكستان بیرون ملك پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ كا موقع ۔
شرائط ملازمت :
الف ۔ وہ آفیسر جو كمیشن سے مستعفی ہوئے ہوئے ہوں یا جن كو حكومت نے كسی بھی بنا پر ملازمت سے برخاست كردیا ہو۔
ب۔ وہ امیدوار جسے آئی ایس آئی بی جی ۔ ایچ كیو سلیكشن بورڈ نے دو مرتبہ سكرین آئوٹ كیا ہو یا ان كی سفارش نہ كی ہو۔
ج۔ وہ امید وار جسے میڈیكل بورڈ نے طبی لحاظ سے حتمی طور پر ناموزوں قرار دیا ہوتا وقتكہ اپیل میڈیكل بورڈ كا فیصلہ ان كے حق میں ہو۔
طریقہ انتخاب :
الف ۔ وہ امیدوار جو ابتدائی طور پر موزوں پرار دیئے گئے ہوں ان كا طبی معائنہ ملٹری ہسپتال جو كہ ان كے آبائی شہر كے نزدیك ہو گا میں كیا جائے گا ۔
ب۔ طبی طور پر كامیاب امیدواروں كا ذہنی اور نفسیاتی امتحان لینے كے بعد سلیكشن بورد جنرل ہیڈ كوارٹر میں انٹر ویو ہوگا ۔
درخواست دینے كا طریقہ
الف ۔ طبع شدہ درخواست فارم آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹروں سے حاصل كئے جا سكتے ہیں ۔درخواست فارم ہر طرح سے مكمل كركے دو عدد حالیہ تصاویر جن كو اس آفیسر نے تصدیق كیا ہو جس نے كریكٹر سرٹیفكیٹ پر دستخط كئے ہیں ۔ كے ساتھ دس روپے كا پوسٹل آرڈر بنام ڈی ۔ پی۔ اے۔ جی ایچ كیو۔ ﴿خزانے كی رسید۔ منی آرڈر اور بنك رسید قابل قبول نہیں ﴾ اور تصدیق شدہ ایك ایك كاپی میٹرك سرٹیفكیٹ بی ڈی ایس ڈگری یا كرئی اور پوسٹ گریجو یشن انٹرویو كے وقت پیش كرنا ہوگا۔
ب۔ ڈینٹل گریجویٹ جو سركاری ملازمت میں ہیں اپنی درخواست اپنے محكمہ كے توسط سے ارسال كریں۔
ج ۔ نامكمل درخواستیں مسترد كر دی جائیں گی ۔
د۔ ایڈجوٹینٹ جنرل برانچ پرسانل ایڈمنسٹریشن ڈائریكٹوریٹ پی اے ٣ ﴿سی﴾ جنرل ہیڈ كوارٹر ز راولپنڈی میں بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ
كتب برائے ڈینٹل كور
Doger Onelligene and Psychological Test
Navigation
[0] Message Index
Go to full version