Author Topic: کیڈٹ کالج پٹارو میں آل پاکستان تقریری مقابلے  (Read 1508 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
کیڈٹ کالج پٹارو میں آل پاکستان تقریری مقابلے
   
جامشورو (نامہ نگار) کیڈٹ کالج پشاور ملک کا مثالی ادارہ ہے، کالج نے سیاست کے میدان میں اعلیٰ کردار کی حامل شخصیات پیدا کی ہیں اور کالج نے معاشرے میں کردار سازی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ کالج میں کوئز پروگرام میں طلبہ کی شرکت تعلیمی اداروں کے لئے صحت مند پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کیڈٹ کالج پشاور میں آل پاکستان تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔
تقریب سے کیڈٹ کالج پشاور کے کمانڈنٹ پرنسپل کموڈور محمد اسلم رانا نے کہا کہ کالج نے ملک و قوم کا نام بلند کرکے تعلیمی معیار بہتر ہونے کی مثال قائم کی ہے۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم محمد عاصم، دوسری پوزیشن سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ شیخ اور تیسری پوزیشن بحریہ کالج کراچی کے طالب علم عثمان قمر نے حاصل کی۔ تقریب میں چیمپئن ٹرافی پنجاب یونیورسٹی نے حاصل کی۔ وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کیڈٹ نعمان شریف رانا کے لئے انعام دینے کا اعلان کیا۔ نعمان شریف نے سری لنکا میں سارک یونین کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔