Author Topic: کراچی کے چار اسکولوں کو نجی پارٹیوں کے حوالے کرنے کا نوٹس ، سہ رکنی کمیٹی قائم  (Read 1583 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
کراچی کے چار اسکولوں کو نجی پارٹیوں کے حوالے کرنے کا نوٹس ، سہ رکنی کمیٹی قائم
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی سی او کراچی جاوید حنیف نے کراچی کے چار اسکولوں کو نجی پارٹیوں کے حوالے کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او تعلیم اور ای ڈی او ریونیو کو اس معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ای ڈی او تعلیم نے اس سلسلے میں سہ رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے، جس میں صدیق بلوچ، فرناز ریاض اور کاشف اختر شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پاسبان ہیلپ لائن نے ڈی سی او کراچی کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں کراچی کے 4 سرکاری اسکولوں میں پلازہ کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ خط میں ماڈرن گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا، فیڈرل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول بلاک 13، وہائٹ ہال گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول پی آئی بی کالونی اور مبینہ گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ رفاہی پلاٹس پر قائم اسکولوں کو ختم کرکے پلازہ بنانا غیر قانونی عمل ہے، اسے روکا جائے، اس اقدام سے ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا جبکہ صدر مملکت نے حال ہی میں احکامات جاری کیے تھے کہ قومیائے گئے اسکولوں اور کالجوں کا تعلیم سے ہٹ کر استعمال نہ کیا جائے اور ان احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ اس کے علاوہ چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات کی روشنی میں ایسے معاملات صوبائی اسمبلی طے کرے گی اور اسکولوں کو نجی پارٹیوں کے حوالے کرنے کا محاسبہ کیا جائے گا۔ خط میں پاسبان نے قومیائے گئے اسکولوں اور رفاہی پلاٹس کو لینڈ مافیا سے بچانے کے لیے مجوزہ ایکٹ فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



شکریہ جنگ