Author Topic: خواتین پیشہ ورانہ ہنر سیکھ کر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں صوبائی وزیر مح  (Read 1550 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
خواتین پیشہ ورانہ ہنر سیکھ کر اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں صوبائی وزیر محنت سندھ
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر محنت امیر نواب خان نے کہا ہے کہ خواتین پیشہ ورانہ ہنر سیکھ کر اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے خود جدوجہد کریں۔ حکومت خواتین کو ہنرمند بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کئی پروگرام شروع کئے ہیں جس کے تحت انہیں ہنر مند بنانے کے لئے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر مسلم اسکول میٹروول سائٹ سیکٹر نمبر 5 میں شہید بینظیر بھٹو یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام ٹریننگ سینٹر برائے خواتین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کی اچھی تعلیم و تربیت پورے خاندان و معاشرے کی تعمیر کا پیش خیمہ ہوتی ہے اس لئے خواتین کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ہنر سیکھیں تاکہ ہر فیلڈ میں اپنے آپ کو منوا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت محنت کشوں کے لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے انہیں فائدہ ہو۔ ہم نے محنت کشوں کی صحت کے لئے 8 کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کر کے معیاری دوائیں خریدیں۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو حادثے کی صورت میں ورکرز ویلفیئر بور ڈ سے 3 لاکھ روپے اورجس ادارے میں کام کررہا ہے اس سے 2لاکھ روپے فراہم کیے جاتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ادارے سے مزید ایک لاکھ دلوائیں تاکہ محنت کش کا کسی حادثے کی صورت میں اگر انتقال ہو جاتا ہے تو اسے کم از کم 6 لاکھ روپے ملیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں 34 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کام کر رہے ہیں جس میں ایک لاڑکانہ اور ایک میٹروول سائٹ کراچی میں کھلنے سے ان کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ مزید 15 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز مختلف جگہوں پر کھولے جائیں گے۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اس ٹریننگ سینٹر میں خواتین کو بیوٹیشن، سلائی کڑھائی اور انگلش لینگویج کی تعلیم دی جائے گی۔ اس موقع پر سیکریٹری لیبر علم دین بلو، ڈائریکٹر مین پاور اینڈ ٹریننگ کریم بخش صدیقی اور دیگر موجود تھے۔


شکریہ جنگ