Author Topic: وومن یونیورسٹی ملتان میں دوروزہ انٹر نیشنل کانفرنس شروع  (Read 266 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وومن یونیورسٹی ملتان میں دوروزہ انٹر نیشنل کانفرنس شروع
ملتان: وومن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام کیمیکل اینڈ لائف سائنسز کی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی جس کا عنوان ‘‘مستقبل کا سامنا ایک دوسرے کا ساتھ دیکر’’ رکھا گیا ہے ۔ کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر مریم زین ہیں۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد محققین ، انجینئروں ، ماہرین تعلیم کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ پوری دنیا کے صنعتی پیشہ ور افراد کیمیائی اور حیاتیاتی علوم میں اپنے تحقیقی نتائج اور ترقیاتی سرگرمیاں پیش کریں۔ پروفیسر فرزانہ اکرم نے کہا کہ سائنس اور اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی ادارے کی ترقی اور پختگی کی طرف قدم ہے ۔کانفرنس سے ویکٹوریا یونیورسٹی امریکا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ گڈلیٹ ، بنگالہ دیش سے ڈاکٹر محمد حسین ثمن، سپین سے پروفیسر انجل انتونیو کاربونل بارچینا، آسٹریلیا سے پروفیسر فرنینڈو مایا الجینڈرو اوردیگر نے کہا کہ کیمیائی اور سائنس کے شعبے کو آگے بڑھنے میں مشکلا ت کا سامنا رہا ہے مگر وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کی وجہ سے اب اس کو صنعت کا درجہ مل چکا ہے اس میں سرمایہ کاری کے لئے صحیح فیصلے صحیح وقت پر کرنے کی ضرورت ہے کانفرنس سے ڈین آف سوشل سائنسز ڈاکٹر عصمت ناز اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 ستمبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"