PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => UHS Lahore => Topic started by: sb on October 01, 2019, 01:47:33 PM

Title: نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کیلئے حکومت سے رجوع
Post by: sb on October 01, 2019, 01:47:33 PM

نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کیلئے حکومت سے رجوع کر لیا
لاہور : نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز نے داخلہ فیسوں میں اضافے سمیت داخلہ پالیسی میں تبدیلی کے لئے حکومت سے رجوع کر لیا ہے ’ اس حوالے سے اہم اجلاس کل لاہور میں وزیر اعظم ٹارسک فورس کے سربراہ کی زیر صدارت ہو گا ’ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان نےالزام عائد کیا ہے کہ بعض نجی میڈیکل کالجز نے بغیر اطلاع کے فیسوںمیں دو سے تین لاکھ روپے اضافہ کر لیا ہے جس سے میڈیکل کے طلباء سمیت انکے والدین کو پریشانی اور مشکل کا سامنا ہے تاہم دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے مطالبہ کیا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے طے کردہ فیسوں میں از خود اضافہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف ایف آئی اے مقدمات درج کر ے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقررہ فیس سے کوئی تجاوز کرتا ہے تو یہ غیر قانونی عمل ہوگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ  01 اکتوبر2019ء کو شائع