Author Topic: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکٹ کا 315واں اجلاس  (Read 1183 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکٹ کا 315واں اجلاس
فیصل آ باد : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکٹ کا 315واں اجلاس وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف(ہلال امتیاز) کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم نوعیت کے درجنوں اُمورزیربحث آئے جن پر جمہوری انداز میں تفصیلی بحث اور بالغ نظری سے فیصلہ سازی کی گئی۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی کرنے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبا دکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ناصر امین اور دوسرے اراکین کوکہا کہ تمام معاشروں میں جامعات کو ایسی دانش گاہ کے طو رپر قائم کیا جاتا ہے جہاں مختلف مضامین میں نیا علم سامنے لانے کے ساتھ ساتھ اس کی جدید خطوط پر ترویج بھی کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا وہ اپنی یہ ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ یونیورسٹی کو عالمی سطح پر دنیا کی 500بہترین جامعات کی فہرست کا حصہ بنانے کیلئے جدوجہدکی جائے ۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی چودھری علی اختر، ڈاکٹر طاہرہ اقبال، ڈاکٹر سجاد احمدخاں، ڈاکٹراشفاق احمد چٹھہ،ڈاکٹر اعجاز بھٹی، ڈاکٹر عبدالناصر اعوان، احسن رضا ستار، ڈاکٹر مصباح اعجاز، ڈاکٹر محمد اقبال شاہد ، محمود اختر رانا، اعجاز اختر ،چودھری محمد حسین اور طارق سعید بھی شریک تھے ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد 02 جون2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"