Author Topic: موبائل انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا  (Read 2441 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1
موبائل انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا
« on: September 05, 2008, 04:14:38 PM »

موبائل انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا

کمپیوٹر کی چِپ بنانے والی کمپنی انٹیل کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال اگلے چار سالوں میں کئی گنا بڑھ جائے گا۔
انٹیل کی تحقیق کے مطابق سنہ دو ہزار بارہ تک موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال ایک اعشاریہ دو بلین ہو جائے گا۔ یہ تحقیق انٹیل موبائل فون کے لیے اپنی نئی چِپ کی رونمائی پر منظر عام پر لے کر آئی ہے۔

انٹیل کے گاڈی سنگر نے کہا ’موبائل انٹرنیٹ کی مانگ ہے اور ضرورت بھی اور ہماری نیی چِپ ان ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔‘

انٹیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے علاوہ سنہ دو ہزار گیارہ تک تقریباً سو ملین گھرانے آئی پی ٹی وی دیکھیں گے۔ ’چونکہ لوگوں کو انٹرنیٹ کی ضرورت ہے اس لیے وہ چاہیں گے کہ صرف میزوں ہی پران کو انٹرنیٹ مہیا نہ ہو بلکہ ہر جگہ ہو۔‘

تجزیہ کار انٹیل کی موبائل فون کی مارکیٹ میں کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں جہاں انٹیل کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹیل بنیادی طور پر موبائل فون کی مارکیٹ میں صفر سے شروع کر رہی ہے۔

تجزیہ کار ٹول ہارٹ نے کہا ’موبائل فون کی مارکیٹ میں بہت پیسے ہے اور موبائل انٹرننیٹ کی مانگ ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ انٹیل مارکیٹ میں پہلے ہی سے موجود کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کیسے کرے گی۔


Source: bbc

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں

Offline HAFEEZBUTT

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
Re: موبائل انٹرنیٹ کا استعمال بڑھے گا
« Reply #1 on: October 14, 2008, 10:42:15 AM »
HELLOW DEAR HUMARI TERF SE AP SAB KO EID MUBARAK HO.