Author Topic: کورونا کی روک تھام کیلئے اساتذہ کو کردار ادا کرنا ہوگا،سپلا  (Read 269 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کورونا کی روک تھام کیلئے اساتذہ کو کردار ادا کرنا ہوگا،سپلا
کراچی : سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (سپلا) نے کورونا کے خلاف وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ’’ کیئر فار یو ‘‘کا خیر مقدم، وزیرِ تعلیم سندھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے ۔ سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسرمنور عباس و دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کورونا اس وقت عالمی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے پاکستان اور صوبہ سندھ بھی متاثر ہوا ہے جس کی روک تھام کے لیے اساتذہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے طالبِ علموں اور ان کے والدین کو صوبائی حکومت کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمدکرنے پر آمادہ کرنا ہوگا تا کہ خود کو اور اس ملک کو کورونا جیسی وبا سے بچایا جا سکے ۔ سپلا کے رہنماؤں نے اپنے طالبِ علموں اور معاشرے کے ہر فرد سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں، لوگوں سے غیر ضروری میل جول ترک کر دیں، اچھی نیند لیں، اچھا اور تازہ کھانا کھائیں، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، وٹامن سی لیتے رہیں۔ سپلا کے رہنماؤں نے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ان کو یقین دلایا کہ وہ اس محاذ پر بھی ان کے ساتھ ہیں جب بھی سندھ کے کالج اساتذہ کی ضرورت ہوگی تو وہ رضاکارانہ طور پر سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  25 مارچ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"