Author Topic: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ،ایف ایس سی پروگرام کاآغاز  (Read 315 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ،ایف ایس سی پروگرام کاآغاز
میٹرک امتحان میں 50فیصد نمبر لینے والے اہل ،داخلے 25جولائی سے شروع
ملتان: ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاک جرمن انسٹیٹیوٹ چک 5فیض اورٹیوٹا کے تعاون سے علاقائی ضروریات کے پیش نظر ایف ایس سی (پری ایگریکلچر )پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
 جس میں میٹرک امتحان میں 50فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات داخلے لینے کیلئے اہل ہونگے۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے انڈرگریجو ایٹ پروگرام میں داخلے میٹرک کی بنیاد پر یقینی ہونگے۔ داخلے اوپن میرٹ کے تحت بغیر انٹری ٹیسٹ ہونگے ۔ داخلے لینے والے طلبا و طالبات کیلئے الگ الگ ہاسٹل کی سہولت مہیا کی جائیگی ۔ داخلے 25جولائی سے شروع جبکہ آخری تاریخ 19اگست ہوگی ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 24 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"