Author Topic: Google's Warning - visiting Jang News papers web site may harm your computer!  (Read 2324 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ استعمال نہ کریں گوگل کا صارفین کو انتباہ
گوگل نے روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ کو غیر قانونی سوفٹ وئیر صارفین کے کمپوٹر میں منتقل کرنے کے الزام میں بند کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اردو کی سب سے بڑی اور مقبول عام نیوز سائٹ جنگ ڈان نیٹ۔ کام ۔ وغیرہ  کو دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن کمپنی نے بند دیا ہے ۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب جب صارفین نے جنگ اخبار کی ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کی تو ان کو گوگل کی طرف سے یہ پیغام مل رہا ہے ۔ کہ مندرجہ بالا ویب سائٹ میں اس طرح کا سوفٹ وئیر ہے ۔ جو کہ غیر قانونی طور پر صارفین کے کمپوٹر میں بغیر اجازت داخل ہوتا ہے ۔ اور ان کی معلومات کو غیر قانونی طور پر دوسری جگہ منتقل کرتا ہے ۔ اس لئے اس سائٹ کو استعمال نہ کریں۔

تاکہ یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ کہ جنگ اخبار نے خود یہ سوفٹ وئیر استعمال کیا تھا۔ یا انہیں نے کوئی ایسا اشتہار چلایا تھا۔ جو کہ اس طرح کا غیر قانونی عمل سر انجام دے رہا تھا۔

ماضی میں گوگل جن سائٹ پر اس طرح کا الزام لگاتا ہے ۔ تو ٹھوس وجوہات کی بنیاد پر لگاتا ہے ۔ اور ائندہ 90 دن تک اس سائٹ کی پھرپور نگرانی کی جاتی ہے ۔ اگر وہ ویب سائٹ غیر قانونی سرگرمیاں بند کردیں تو اس کی نگرانی بند کردی جاتی ہے ۔ ورنہ اس کے خلاف مزید پابندیاں لگا دی جاتی ہیں ۔

اردو کی مقبول ترین سائٹ جنگ کے بند ہونے سے پوری دنیا میں موجود اردو انٹرنیٹ صارفین کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ۔

اکثر صارفین کے بقول یہ کسی ہیکر کا کام ہوسکتا ہے ۔ یا پھر کسی گروپ کی جنگ گروپ کی مقبولیات کو خراب کرنے کی سازش  ہوسکتی ہے ۔

بہرحال غلطی جنگ گروپ کی ہوں یا کسی اور وجہ سے اردو صارفین کی مشکلات کو فوری حل ہونا چاہیے۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Google Warning - Visiting Jang News papers web site may harm your computer!

This site may harm your computer.
www.jang.com.pk. Jang Group of Newspapers

Reproduction or misrepresentation of material available on this ...www.jang.com.pk/ Jang News papers