Author Topic: ڈیڈ لائن کے باوجود محکمہ ایجوکیشن سکول شماری مکمل نہ کرسکا  (Read 244 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈیڈ لائن کے باوجود محکمہ ایجوکیشن سکول شماری مکمل نہ کرسکا
لاہور: ڈیڑھ ماہ بعد بھی سکول شماری مکمل نہ ہوسکی۔ صوبے کے پانچ سو سکولوں کا ڈیٹا محکمہ سکول ایجوکیشن کو نہ مل سکا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی سکول شماری مقررہ ڈیڈ لائن کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکی ہے ۔ صوبے کے پانچ سو کے قریب سکولوں نے تاحال سکول شماری کا ڈیٹا اپ لوڈ نہیں کیا ۔ ان سکولوں میں اساتذہ ہی نہیں ،ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے لیے ٹیبلٹس نہیں ہیں ۔ان سکولوں میں ہیڈز ہی موجود نہیں ہیں ۔سکول شماری کو 31 اکتوبر کو مکمل کیا جانا تھا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ایک اور ڈیڈ لائن دے دی گئی ۔ سکول 14 دسمبرتک ڈیٹااپ لوڈ کرسکتے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 12 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"