Author Topic: ملتان’’ ایمزون پر کاروبار کیسے کیاجائے" پر فری ای کامرس آگاہی ورکشاپ  (Read 653 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
"Free E-Commerce Awareness Workshop" on "How to Do Business on Amazon" at Multan Arts Council
ملتان آرٹس کونسل  میں’’ ایمزون پر کاروبار کیسے کیاجائے کے موضوع پر ’’فری ای کامرس آگاہی ورکشاپ ‘‘
ملتان:روزنامہ جنگ کلچرل ونگ ملتان اور ای کامرس گلیکسی کے زیر اہتمام خواتین وحضرات ،طلبا وطالبات اورتمام افراد کے لیے جو دنیاکی سب سے بڑی مارکیٹ ایمزون پر کام کرکے آن لائن بھاری آمدنی حاصل کرناچاہتے ہیں۔پاکستان میں رہ کر ایمزون پر کاروبار کیسے کیاجائے کے موضوع پر ’’فری ای کامرس آگاہی ورکشاپ ‘‘ملتان آرٹس کونسل ملتان میں منعقد ہوئی۔
ای کامرس گلیکسی کے ڈاکٹر شہزاد یوسف،ذیشان جلیل ،جواد لطیف ،عرفان یعقوب اورعثمان نے ای کامرس گلیکسی کے متعلق خصوصی لیکچردیتے ہوئے کہاکہ کرونا کی وباء میں نوجوان طبقہ بہت زیادہ بے روزگاری کا شکار ہوا، اب آن لائن ٹریڈنگ کو فروغ مل رہا ہے پنجاب گورنمنٹ بھی آن لائن ٹریڈنگ کے پروگرامز ترتیب دے رہی ہے۔
ای کامرس گلیکسی ان تمام افراد کو شرکت کی دعوت دیتی ہے جو ایمزون پر کام کرکے آن لائن بھاری آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ای کامرس کی سب سے بڑی مارکیٹ یو ایس اے ہے پاکستان میں اس وقت دو،تین ادارے ای کامرس پر کام کررہے ہیں اور ای کامرس آن لائن کے حوالہ سے خصوصی کورس متعارف کروارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ای کامرس پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو ای کامرس کی تعلیم کیساتھ ساتھ سٹی کالج آف لندن کی معاونت سےاعلیٰ معیار کی بین الاقوامی اکیڈیمک تعلیم بھی متعارف کروارہاہے،
 پروگرام کااہتمام سلیم کامران انچارج جنگ کلچرل ونگ نے کیا جبکہ معاونت سید توقیر شاہ ایسوسی ایٹ انچارج جنگ کلچرل ونگ لاہور،ملتان ،محمد ذیشان، افتخار احمد اور محمد عمیر نے کی۔