Author Topic: کورونا وائرس ،سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ کی تربیت  (Read 293 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کورونا وائرس ،سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ کی تربیت
لاہور:سکول کھلنےسےقبل کورونا ایس او پیز سےمتعلق ڈسٹرکٹ افسران اور اساتذہ کو تربیت دی جائےگی،صوبہ بھر میں تربیتی ورکشاپ کا آغاز 20 اگست سے ہوگا۔

ضلع لاہور سے 60 ماسٹر ٹرینرزاور 596 اساتذہ کو تربیت دی جائےگی،تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ 10 ستمبر تک جاری رہے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن کےمطابق سکول کھلنےسےقبل ایس او پیز سےمتعلق اساتذہ و افسران کی تربیت انتہائی ضروری ہے،سکول کھلتےہی بچوں اور اساتذہ سےکورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔
کورونا سے مزید 2ہلاکتیں،94 نئے کیسز رپورٹ

سکول ایجوکیشن کے مطابق 22 اگست تک افسران،24 سے 26 اگست تک ماسٹر ٹرینرز،27 اگست سے2ستمبر تک اساتذہ اور 3 ستمبر سے10 ستمبر تک پی ایس ٹی اساتذہ کو تربیت فراہم کیجائےگی۔

واضح رہے برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔برطانیہ کورونا کیسز میں میں پر پہلے ہی پابندیوں میں کافی نرمی کرچکا ہے مگر لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کا بھی کافی نقصان ہو چکا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان دعوؤں پر اندھا یقین نہ کرے کہ اسکول کے طلبہ و طالبات میں کورونا منتقلی کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ سکول کھولنے پر وبا بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیل سکتی ہے۔
پیپلز پارٹی کا بلدیاتی الیکشن میں بھر پور شرکت کا فیصلہ

یاد رہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں کورونا وائرس سے مزید دو اموات، مجموعی تعداد 838 ہو گئی، 94 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق سے متاثرہ افراد کی تعداد 48298 ہو گئی ۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے188نئے  کیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد95,391 ہو گئی۔

ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1308 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے 141 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ملک میں اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 717 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ، جن میں سے 2 لاکھ 66 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 904، پنجاب میں 95 ہزار 391، بلوچستان میں 12 ہزار 224 ، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 153، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 181 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 378 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 486 مصدقہ کیس سامنے آچکے ہیں۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ  17 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"