Author Topic: انٹرپری میڈیکل کے نتائج کا اعلان:3سرکاری ڈگری کالجز کا نتیجہ صفر  (Read 363 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹرپری میڈیکل کے نتائج کا اعلان:3سرکاری ڈگری کالجز کا نتیجہ صفر
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی تعلیمی ایمرجنسی دھری کی دھری رہ گئی۔ انٹر پری میڈیکل سال دوم میں 65سرکاری کالجز و ہائر سیکنڈری اسکولز کے 80فیصد سے زائد طلبہ فیل ہوگئے۔ 3سرکاری ڈگری کالجز کا نتیجہ صفر رہا۔ مجموعی طو ر پر 30سرکاری اور نجی کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز کے تمام امیدوار فیل ہوگئے ۔ انٹر بورڈ کراچی کے پری میڈیکل سال دوم کے نتائج نے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انٹر پری میڈیکل سال دوم میں مجموعی طور پر 97سرکاری اور نجی کالجز و ہائر سیکنڈری اسکولز کے 80فیصد سے زائد طلبہ فیل قرار پائے جن میں سے 65سرکاری کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز شامل ہیں جبکہ ان میں سے 3سرکاری ڈگری کالجز ایسے ہیں جس کا کوئی بھی طالب علم کامیاب نہیں ہوسکا۔ ان کے نتائج صفر فیصد رہے ۔ مجموعی طو ر پر 30سرکاری اور نجی کالجز کا نتیجہ صفر فیصد آیا ہے ۔ ان تین ڈگری کالجز میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شمس پیر بابا بھٹ ،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلزار ہجری اور گورنمنٹ گرلز ڈگری سائنس آرٹس کالج اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11شامل ہیں۔ قبل ازیں انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے ان امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباکا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں دہلی گورنمنٹ کالج کے اسامہ علی ولد محمد علی رول نمبر301653نے1100میں سے 1010 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ، بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی جویریہ خان بنت محمد کلیم خان رول نمبر 319307 نے 1001 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن لی جبکہ اسی کالج کی حفصہ ندیم بنت ندیم احمد خان رول نمبر 319276 نے996نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 25807امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 25352امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 12609 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 49.74 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1547طلبا اے ون گریڈ، 3479 اے گریڈ، 3736 بی گریڈ، 2818سی گریڈ،1001ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں 2امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے ایک امیدوار سی گریڈ میں کامیاب قرار پایا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 09 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"