PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => UOP => Topic started by: sb on August 08, 2020, 03:26:29 PM

Title: پروفیسر محمد عابدنے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
Post by: sb on August 08, 2020, 03:26:29 PM

پروفیسر محمد عابدنے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا
پشاور : پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے پشاور یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے اساتذہ اور تمام متعلقین کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)کے صدر ڈاکٹر فضل ناصر کی قیادت میں اساتذہ وفد،جس میں جنرل سیکرٹری پروفیسر ذاکر اللہ جان اور ڈاکٹر رسول خان سمیت دیگر ممبران شامل تھے، نے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ پیوٹا نے پروفیسر محمد عابد کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اساتذہ یونیورسٹی کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد کی بطور پرو وائس چانسلر تعیناتی جامعہ پشاور کیلئے نیک شگون ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے اساتذہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اوراساتذہ کو بدلتی صورتحال پر ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ  دنیا پشاور کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 اگست 2020 کو شائع ہوئی