Author Topic: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ترقی  (Read 628 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ترقی
کراچی :بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو ترقی دے کر کالج آف میڈیسن اور کالج آف ڈینٹسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اسے دو علیحدہ علیحدہ شعبوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، دونوں کالجزکی اکیڈمک کونسلز الگ الگ ہونگی، تاہم گورننگ باڈی ایک ہوگی، جبکہ اسکول آف نرسنگ عباسی شہید اسپتال کو کالج آف نرسنگ کا درجہ دے کر چار سالہ بی ایس این ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین گورننگ باڈی اور میئر کراچی وسیم اختر کی صدار ت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلا س میں کیا گیا۔ کالج آف میڈیسن اور کالج آف ڈینٹسٹری کے لئے پرنسپل کا تقرر کے ایم ڈی سی کے بائی لاز اور پی ایم ڈی سی کے قوانین کی بنیاد پر کیا گیا ہے ، دونوں کالجز کے لئے علیحدہ پرنسپل کے تقرر سے ادارے پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ دونوں پرنسپلز پہلے ہی اپنے شعبوں کے سربراہان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔گورننگ باڈی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کالج میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع کئے جائیں جوعباسی شہید اسپتال، سوبھراج میٹرنٹی ہوم اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں پہلے سے چل رہے ہیں ان کو یکجا کرکے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ماتحت کردیا جائے ، یہ قدم کالج کو یونیورسٹی کے طور پر ترقی دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاہم یونیورسٹی کے قیام کے بعد مزید شعبہ جات قائم اور فیکلٹی سربراہ تعینات ہونگے ۔واضح رہے کہ 2018 میں سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نے کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  18فروی، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"