Author Topic: پی ایس ٹی وجے ایس ٹیز گریڈ بڑھانے کی منظوری  (Read 1051 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
پی ایس ٹی وجے ایس ٹیز گریڈ بڑھانے کی منظوری

صوبائی محکمہ تعلیم نے پرائمری اسکول ٹیچرز (پی ایس ٹی) کا گریڈ 7 سے 12 اور جونیئر اسکول ٹیچرز (جے ایس ٹی) کا گریڈ 12 سے 16 کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ سیکریٹری تعلیم سندھ صدیق میمن نے ”جنگ“ کو بتایا کہ کوالٹی ٹیچرز کے تقرر اور انہیں فائدہ دینے کیلئے ڈپلومہ فار پرائمری اینڈ جونیئر اسکول ٹیچرز متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا آغاز رواں سال اگست میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈپلومہ 2 سال کا ہوگا جس کے تحت ڈپلومہ کرنے والے تمام اساتذہ کو اپ گریڈ کردیا جائیگا جبکہ بیرونی طلبہ بھی اس سے استفادہ کرسکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 سال بعد تمام ایلیمنٹری کالجز سے پی ٹی اور سی ٹی ختم کردیا جائیگا اور اس کی جگہ دو سالہ ڈپلومہ شروع کیا جائیگا۔ صدیق میمن کے مطابق رواں سال اگست میں شروع ہونے والے ڈپلومہ کیلئے ان ڈیوٹی اساتذہ اور بیرونی طلبہ کا میرٹ پر انتخاب کیا جائیگا، داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوں گے اور اچھی شہرت کا حمل ادارہ ان کا ٹیسٹ لے گا۔