PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 23, 2020, 02:43:55 PM

Title: تعلیمی اداروں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے‘ سائیں نعیم احمد
Post by: sb on September 23, 2020, 02:43:55 PM

تعلیمی اداروں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے‘ سائیں نعیم احمد
راولپنڈی : تعلیمی اداروں میں صحتمند سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے۔ نجی تعلیمی ادارے بچوں کی صحت و بہتر نشونما کیلئے قانون اطلاق کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سائیں نعیم احمد چیئرمین حی علی الفلاح فائونڈیشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الحاج محمد سعید چشتی نظامی‘ سید عرفان الحسنی‘ پروفیسر ضیاع الرحمان‘ منصور بٹ‘ ملک ذوالفقار سمیت ملک احسن‘ حماد ظفر‘ عثمان ملک اور ملک وقاص نے اپنی تجاویز پیش کیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی