Author Topic: ڈی ایچ اے کالج کے تحت اساتذہ کا تربیتی سیمینار  (Read 1457 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ڈی ایچ اے کالج  کے تحت اساتذہ کا تربیتی سیمینار
 
ڈی ایچ اے نظامت تعلیمات کے تحت اساتذہ کا تربیتی سیمینار,,,,رپورٹ: روبینہ سرور(صدرشعبہ اردو، ڈی ایچ اے کالج)
   

ڈی ایچ اے انتظامیہ کی زیر سرپرستی متعدد تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں یہ تمام ادارے اپنے بلند معیارکی وجہ سے شہر میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔ ایک ہزار کے قریب اساتذہ ان اداروں سے وابستہ ہیں جو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ ان اداروں کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ اپنے تعلیمی اداروں کو مستحکم اورمقررہ اہداف کے حصول کے لیے ڈی ایچ اے ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کی جانب سے اساتذہ کی رہنمائی کے لیے پانچ روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کے پرنسپلزکے پانچ مختلف سینڈیکٹ ترتیب دیتے گئے جس میں کیپٹن (ریٹائرڈ) ظہیر ، رفعت عدیل، شازیہ سلیم، عذرا شفیق نے ابلاغی صلاحیت کی اہمیت پر اپنے مقالے ملٹی میڈیا کے ذریعے پیش کیے جبکہ زبانی ابلاغی صلاحیت کے موضوع پر شاہد سلیم لون، عفت رشید، رومانہ مبارک اور حنیف اسماعیل اور لکھنے کی صلاحیت پر مسز نسرین ناصر، فہمینہ قیصر، رخشندہ جبیں اور راحیلہ جمشید نے جبکہ سننے کی صلاحیت پر ڈاکٹر طیبہ مامون، مسز نصرت اسامہ، عائشہ واسطی اورکوثرنیازی، پڑھنے کی صلاحیت پرطارق کلیم، اسماء صدیق، انجم سعید اور دیگر نے اپنے اپنے مقالے پیش کیے۔ افتتاحی تقریب میں ناظم تعلیمات ڈی ایچ اے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) افتخار ارشد خان نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

شکریہ جنگ