Author Topic: کے ایم یو کے زیر اہتمام ایڈا میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری  (Read 433 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کے ایم یو کے زیر اہتمام ایڈا میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری
پشاور: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 25اگست کوہونے والے ایٹامیڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ ایک ہفتے میں اب تک 28ہزار سے زائد طلباء وطالبات رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ٹیسٹ پشاور،مردان، ملاکنڈ،سوات، ہزارہ،کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سات سنٹرز میں ان ڈور ہالوںمیں ہوگا۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 16742 طلباء اور 11651 طالبات رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ پشاورریجن میں 11716، ہزارہ ریجن میں 3516، سوات میں 4101،ملاکنڈ ریجن میں 1817، مردان ریجن میں 3588، کوہاٹ ریجن میں 1787جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں1868طلبہ رجسٹریشن کر چکے ہیں۔رجسٹریشن کے لئے صوبے کے 22 اضلاع میں ایم سی بی بنک کو 50 ہزار سے ذائد سکریچ کارڈز فراہم کئے گئے ہیںجو اڑھائی ہزار روپے کے عوض دستیاب ہیں۔آن لائن رجسٹریشن کے ایم یو کی ویب سائیٹ http://kmuadmissions.pk پر31جولائی کی رات12بجے تک جاری رہے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ  25 جولائی 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"