ٹیکنکل بورڈ پنجاب کے زیر انتظام امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ہونے والے ڈپلومہ ان کامرس،ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن کے دوسرے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ پنجاب بھر بشمول گلگت ،شمالی علاقہ جات میں 70 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس امتحان میں تقریبا 22000 طلبا وطالبات امتحانات میں شرکت کریں گے۔
امتحانات سے متعلق شکایات کے لئے کنٹرولر امتحانات محمد جمیل چودھری نے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔
شکریہ جنگ