PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 21, 2019, 12:25:01 PM

Title: جرمنی کی یونیورسٹی کے اساتذہ نےاردوسائنس بورڈ کادورہ کیا
Post by: sb on August 21, 2019, 12:25:01 PM

جرمنی کی یونیورسٹی کے اساتذہ نےاردوسائنس بورڈ کادورہ کیا
 لاہور: ہائیڈل برگ یونیورسٹی جرمنی کے سائوتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ جدید جنوبی ایشیائی زبانیں وادب میں اردو کے اساتذہ پروفیسر آریان ہاپف اور پروفیسرامتل منان طاہر نے اردوسائنس بورڈ کا دورہ کیااور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصرعباس نیر سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹرجنرل نے مہمان سکالرز کااستقبال کیا اورانہیں ادارے کے اغراض ومقاصد، اہم کارناموں، مطبوعات اورمستقبل کے اشاعتی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ جرمن سکالر زنے سائنسی علوم کو اردوزبان میں ڈھالنے اور سائنسی علوم کے قومی سطح پر ترویج اور فروغ کے لیے بورڈ کی خدمات اور مطبوعات کے معیا رکو سراہا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور 21اگست 2019ء کو شائع