Author Topic: نصاب سازی میں اساتذہ کا اہم کردار ہو گا قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ملتان  (Read 439 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نصاب سازی میں اساتذہ کا اہم کردار ہو گا قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ملتان
ملتان : قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ (قائد)نواں شہر ملتان میں کریکلم ورکشاپ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور ڈاکٹر طاہر محمود نے کی ، مہمان خصوصی نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نواز تھے
 جبکہ مہمانان اعزاز شمشیر احمد خان سی ای او (تعلیم) ملتان، محمد ریاض خان ڈی ای او (سیکنڈری) ملتان، ڈاکٹر عامر ریاض ایڈیشنل ڈائریکٹر کریکلم، ڈاکٹر محمد سہیل سرور ڈپٹی ڈائریکٹر کریکلم، ملک کرم حسین ڈپٹی ڈائریکٹر کریکلم پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور زاہدہ بتول پرنسپل قائد اکیڈمی نواں شہر، خواجہ مظہر الحق ریجنل پروگرام منیجر قائد اکیڈمیز جنوبی پنجاب اور رانا ولایت علی ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان تھے،
 ڈائریکٹر کریکلم پنجاب ڈاکٹر طاہر محمود نے کہا کہ نصاب سازی میں اساتذہ کا اہم کردار ہو گا، وائس چانسلر ڈاکٹر عامر اعجاز نے کہا کہ قوموں کی تقدیر استاد ہی بدلتے ہیں، سی ای او ایجوکیشنشمشیر احمد نےکہا کہ آج کی کریکلم ورکشاپ میں ضلع ملتان کے ہائر اور ہائی سکولز مردانہ، زنانہ سے پی ایچ ڈی اور ایم فل اساتذہ شریک ہیں اور ملک کی ترقی میں نصاب سازی کو کلیدی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 21 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"