Author Topic: جامعہ کراچی ، پنک پاکستان ٹرسٹ میں معاہدہ  (Read 304 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی ، پنک پاکستان ٹرسٹ میں معاہدہ
کراچی : جامعہ کراچی اور پنک پاکستان ٹرسٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعہ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جبکہ صدر پنک پاکستان ٹرسٹ کی ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔مفاہمتی یادداشت کا مقصد بریسٹ کینسر کے حوالے سے اساتذہ ،طلباوطالبات کے ذریعے معاشرے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے تاکہ خواتین بروقت تشخیص کو ترجیح دیتے ہوئے معالج سے رجوع کریں۔بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے متعلق آگاہی کوفروغ دینے کے لئے جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ رضاکارانہ طور پرکام کریں گے ۔جامعہ کراچی اور پنک پاکستان ٹرسٹ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص ،علاج اور آگاہی سے متعلق کانفرنسز،سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے ۔اس موقع پر ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور علامات کی آگاہی نہ صرف اس بیماری سے بچنے بلکہ ابتدائی تشخیص کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کا ایک مو ثر طریقہ ہے ۔ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعات کے اساتذہ اور طلبہ اس موذی مرض سے متعلق آگاہی اور شعور اجاگر کرکے اس مرض میں کمی لانے کے لئے خاطر خواہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 05 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"