PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on June 27, 2020, 04:11:27 PM

Title: طلباء کیلئے زبردست خبر،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا یوٹرن
Post by: sb on June 27, 2020, 04:11:27 PM

طلباء کیلئے زبردست خبر،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا یوٹرن
لاہور: محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سکولوں میں پرموٹ ہونے والے طلباء کو نئے سکول میں داخلے کے لئےعائد سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کی شرط کو ختم کردیا، طلباء بغیر سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کے بھی داخلہ لے سکیں گے ،فیصلہ سے پنجاب بھر کے لاکھوں طلباء مستفید ہوسکے گے.

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولوں میں پرموٹ ہونے والے طلباء کو نئے سکول میں داخلے کے لئےعائد سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے۔سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کی شرط کا خاتمہ نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی پر کیا گیا ہے۔ طلباء بغیر سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کے بھی داخلہ لے سکیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فیصلہ سے پنجاب بھر کے لاکھوں طلباء مستفید ہوسکے گے۔

قبل ازیں لاہور میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بغیر لیونگ سرٹیفکیٹ سکولوں میں داخلوں پر پابندی عائد  کی تھی، جس کے مطابق والدین کوداخلے کیلئے بچے کے سابقہ سکول کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔احکامات کا اطلاق سرکاری ونجی سکول دونوں پر تھا۔ بغیر  لیونگ سرٹیفکیٹ بچے کوداخلہ دینے والے سکول سربراہان کےخلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔اس حوالے سے  ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بغیر  لیونگ سرٹیفکیٹ بچوں کو داخلہ ملنے پر طلبا کے فیل ہونے کا امکان بڑھ جاتاہے۔اب  محکمہ تعلیم نےطلباء کو نئے سکول میں داخلے کے لئےعائد سکول لیونگ سرٹفیکیٹ کی شرط کو ختم کردیا۔

دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے نئے داخلے کرنے کی اجازت دے دی۔اجازت ملنے کے بعد پرائمری، ایلمنٹری اور ہائی سکولوں میں آئندہ سیشن کے لئے بچوں کے داخلے کیے جائیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو پہلے ہی بغیر امتحان اگلی جماعت میں پرموٹ کردیا تھا۔ بچوں کو کتابوں کی تقسیم اور داخلوں کا عمل 15 جولائی تک مکمل کیا جائےگا۔
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور مورخہ 27 جون 2020ء