Examination Board > Examination Board In Punjab

پنجاب بھرمیں میٹرک کے نتائج کا اعلا ن کل ہوگا

(1/1)

معلم:

پنجاب بھرمیں میٹرک کے نتائج کا اعلا ن کل ہوگا
   
لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ تعلیمی بورڈ کل میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کررہے ہیں۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق آٹھ تعلیمی بورڈزکی طرف سے ہرسال ایک ہی تاریخ کومیٹرک کے نتائج کا اعلان کیاجاتاہے۔اس سال مجموعی طور پر20 لاکھ سے زائدامیدواروں کے نتائج کا اعلان کیا جارہاہے۔کنڑولر امتحانات لاہور بورڈمنظور نیازی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس سال لاہور بورڈکے زیراہتمام امتحانات میں4لاکھ بیس ہزار سے زائد طلباء اورطالبات شریک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ نتائج کے اعلان کیلئے تقریب صبح دس بجے الحمرا ہال میں ہوگی، وزیر اعلی میاں شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔
شکریہ جنگ

Navigation

[0] Message Index

Go to full version