Author Topic: Republic of Finland (Finnish: Suomen Tasavalta)  (Read 1620 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
Republic of Finland (Finnish: Suomen Tasavalta)
« on: June 26, 2009, 08:33:05 PM »
Republic of Finland (Finnish: Suomen Tasavalta)
فن لینڈ

نام: جمہوریہ فن لینڈ،
 قومی نامSuomentasavalta، انٹرنیشنل كوڈ:(FI)،
رقبہ: 130,127مربع میل ﴿337,030مربع كلو میٹر﴾
حدود ربعہ: یورپ كے شمال میں بالٹك كے خطے میں واقع ہے، اس كے شمال میں ناروے، مغرب میں سویڈن اور مشرق میں روس، جنوبی اور وسطی علاقہ میدانی ہے، شمال میں پہاڑ ہیں
آبادی:5,183,545﴿2002 كے اعداد و شمار﴾
 دارالحكومت: ہیلنكی، آبادی 515,765﴿1995 كے اعداد و شمار﴾ انٹرنیشنل كوڈ، ہیلنكی (HEL)
زبانیں: فینش، سویڈش﴿دونوں سركاری زبانیں﴾ روسی زبان بھی بولی جاتی ہے۔

مذہب: لوتھران90فیصد، یونانی عقیدہ كے حامل 1.2فیصد، كسی مذہب كو نہ ماننے والے 9فیصد، دیگر ایك فیصد،
تعلیم:100فیصد تعلیم یافتہ،
 آب و ہوا: شمالی علاقے اور سارا ملك برف باری میں تین ماہ تك ڈھكے رہتے ہیں۔ برف باری بہت كم ہوتی ہے، موسم گرما قلیل مدت كا ہوتا ہے، جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں زیادہ سردی نہیں ہوتی، سالانہ بارش ہیلنكی 24.7 انچ ﴿618ملی میٹر﴾
قدرتی وسائل: لكڑی، تانبا، زنك، خام لوہا، چاندی، صنعتیں: دھاتوں كا سامان، بحری جہازوں كی تعمیر، كاغذ، اشیائے خوردنی، كیمیكلز، ٹیكسٹائلز، كپڑا،
ایكسپورٹ: مشینری اور متعلقہ سامان، كیمیكلز، دھات كا سامان، لكڑی، كاغذ، گتا،
امپورٹ: اشیائے خوردنی، پٹرولیم اور پٹرولیم پروڈكٹس، كیمیكلز، ٹرانسپورٹ كے جدید آلات، لوہا اور سٹیل، مشینری، ٹیكسٹائلز، سوتی دھاگا، فیبركس، غلہ،
ٹریڈنگ پارٹنرز: یورپی ممالك، امریكا، روس، جاپان،
كرنسی: یورو ﴿سابقہ ماركا﴾
فی كس سالانہ آمدنی:22,900ڈالر

فن لینڈ میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہونے كے مجاز لوگ

مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے اپنا قومی شناختی كارڈ دكھا كر فن لینڈ میں داخل ہو سكتے ہیں۔

، آئس ڈنمارك، فن لینڈلینڈ، ناروے اور سویڈن۔

اقوام متحدہ كے جاری كردہ Laissez-Passerہولڈرز

سیاحت كے لیے مندرجہ ذیل ممالك كے باشندے اپنا شناختی كارڈ دكھا كر فن لینڈ میں داخل ہو سكتے ہیں۔

آسٹریا، بیلجیم، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لیسٹنٹائن، لكسمبرگ، نیدرلینڈز، پرتگال، سان مرینو، سپین، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ

لندن كنونشن1946 اور جنیوا كنونشن1951 كے تحت جاری ہونے والے سفری دستاویزTitre De vovageجن مہاجرین كو جاری كئے گئے ہوں وہ فن لینڈ میں پاسپورٹ كے بغیر داخل ہو سكتے ہیں۔ ان كو 90دنوں تك فن لینڈ میں قیام كرنے كی اجازت ہے۔ مندرجہ ذیل ممالك كے شہری یہ دستاویز دكھا كر فن لینڈ میں داخل ہونے كے مجاز ہیں۔

برطانیہ، بیلجیم، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ جمہوریہ، اٹلی، لیسٹنٹائن ، لكسمبرگ، مالٹا، نیدر لینڈز، ناروے، پرتگال، سپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ

یورپی بچے اپنی شناخت سكول كے سرٹیفكیٹ دكھا كر یا شناختی كارڈ جس پر ان كی تصویر لگی ہو اپنے سكول ٹیچر یا والدین كے ہمراہ فن لینڈ میں داخل ہو سكتے ہیں۔

صومالیہ كے باشندوں پر پابندی

فن لینڈ كی حكومت صومالیہ كے پاسپورٹ یا صومالیہ كے سفری دستاویز كو تسلیم نہیں كرتی۔ اس لیے صومالیہ كے شہریوں كو فن لینڈ میں داخل ہونے كی اجازت نہیں۔

سلوواك جمہوریہ كے باشندوں كو فن لینڈ میں داخل ہونے كی اجازت

سلوواك جمہوریہ ﴿سابقہ یوگوسلاویہ﴾ كی حكومت كے جاری كردہ پاسپورٹ كو فن لینڈ كی حكومت تسلیم كرتی ہے۔ ایسے پاسپورٹ ہولڈرز كو فن لینڈ میں داخل ہونے كی اجازت ہے۔

ویزا وارننگ

جن مسافروں كے پاسپورٹ یا ویزا دستاویز درست نہ ہوں وہ غیر قانونی داخل ہونے كی سزا كے مستحق تسلیم كئے جائیں گے ایسے مسافروں كو اگلی دستیاب فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا اور فضائی كمپنی كو یہ اخراجات ادا كرنے ہوں گے اور مسافروں كو جرمانہ ادا كرنا ہو گا۔

ویزا كے بغیر فن لینڈ میں داخل ہونے كے مجاز لوگ

فن لینڈ كے شہری

اقوام متحدہ كے جاری كردہLaissez-Passerہولڈرز

یورپین یونین كے جاری كردہ Laissez-Passerہولڈرز

مندرجہ ذیل ممالك كے شہری ویزا كے بغیر فن لینڈ میں داخل ہونے كے مجاز ہیں۔

آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، ایكواڈور، ایلسلوا ڈور، ایسٹونیا، اسرائیل، آسٹریا، آسٹریلیا، ارجنٹائن، انڈورا، امریكا، بہامس، بیلجیم، بولیویا، بوٹسوانا، برازیل، كینیڈا، چلی، كوسٹاریكا، قبرص، باربڈوس، چیك جمہوریہ، ڈنمارك، فرانس، جرمنی، یونان، گریناڈا، گوئٹے مالا، ہنڈوراس، ہنگری، جمیكا، جاپان، كوریا، ﴿جنوبی﴾ لیٹویا، لیسٹنٹائن، لیتھو آنیا، لكسمبرگ، ملاوی، ملائشیا، مالٹا، میكسیكو، مناكو، نمیبیا، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، نیكاراگوا، ناروے، پانامہ، پیراگوائے، پولینڈ، پرتگال، سان مرینو، سیچلیز، سنگاپور، سلووینا، سپین، سوازی لینڈ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، یوروگوائے، ویٹی كن سٹی۔

مندرجہ ذیل ممالك كے طالب علم حصول علم كے لیے فن لینڈ میں بغیر ویزا كے گروپ كی شكل میں داخل ہو سكتے ہیں۔

ڈنمارك ، آئس لینڈ، ناروے اور سویڈن اسی طرح سویڈن كے طالب علم بھی ان چاروں ممالك میں جا سكتے ہیں۔

مندرجہ ذیل ممالك كے ڈپلومیٹك پاسپورٹ، سروس یا سپیشل پاسپورٹ سے بغیر ویزا كے فن لینڈ میں داخل ہو سكتے ہیں۔

پاكستان، تركی، تھائی لینڈ، بلغاریہ اور فلپائن

صحت:

ہر ملك كے باشندے بغیر Vaccinationہیلتھ كارڈ كے داخل ہو سكتے ہیں۔

ٹیكس:

فن لینڈ میں كسی ائیر پورٹ پر ٹیكس وصول نہیں كیا جاتا۔

كسٹم:

100سگریٹ، 75گرام تمباكو، 3لیٹر شراب، 500گرام كافی اور 20گرام پرفیوم اپنے ہمراہ لے جا سكتے ہیں۔

ممانعت:

كسی قسم كا اسلحہ، منشیات لانے پر سخت پابندی ہے۔ منشیات برآمد ہونے پر كڑی سزا مقرر ہے۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"