PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 04, 2021, 01:07:11 PM

Title: سکولزایجوکیشن آفس میں سمارٹ سکرینیں لگانے کا فیصلہ
Post by: sb on January 04, 2021, 01:07:11 PM

سکولزایجوکیشن آفس میں سمارٹ سکرینیں لگانے کا فیصلہ
 ملتان:پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایجوکیشنل ڈیش بورڈ تیار کرلیا جس میں تمام قسم کا ڈیٹا اکھٹاکیا گیاہے پنجاب بھر کے سی ای اوز سکولزایجوکیشن کے آفس میں سمارٹ سکرینیں لگانے کافیصلہ ، جبکہ ڈیٹا پروسیسر کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ، تفصیل کے مطابق پی آئی یو ایم نے تمام اضلاع کے سی ای اوز آفس میں سمارٹ سکرینیں لگانے کافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایجوکیشنل ڈیش بورڈ تیار کرلیا ہے جس میں تمام قسم کا ڈیٹا اکھٹاکیا گیاہے یہ ڈیٹا مئی2021 سے دستیاب ہوگا سی ای او آفس میں اس ڈیٹا کو ان رکھا جائے گا جبکہ لیپ ٹاپ ڈیٹا پروسیس کرنے والے کو دیا جائے گا، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تک یہ لیپ ٹاپ وصول کرلیں ملتان سے ڈیٹا پروسیسر کے لئے محمد عامر کا نام چنا گیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 جنوری 2020 کو شائع ہوئی