گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی میں دوطلباء تنظیموں میں تصادم، 7طالب علم گرفتار
کراچی میں گورنمنٹ نیشنل کالج میں دو طلبہ تنطیموں میں مسلح تصادم کے بعد پولیس نے 7 طالب علم گرفتار کر کے ان کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا ۔۔پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے متصل گورنمنٹ نیشنل کالج کی ڈگری کلاسوں میں داخلے کے دوران دو طلبہ تنظیموں کے کارکنان میں تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ جس کے بعد کالج بند ہو گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کالج کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا اور سات طالبعلموں کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔پرنسپل کے مطابق ہنگامہ کالج کے باہر ہوا تھا ۔
شکریہ جنگ