Author Topic: یورپی یونین میں غیر ملکیوں کے لئے بلو کارڈ  (Read 1544 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
یورپی یونین میں غیر ملکیوں کے لئے بلو کارڈ
   
برلن . . . یورپی یونین نے یورپ میں اعلیٰ صلاحیت کے حامل غیر ملکیوں کو ملازمتیں فراہم کر نے کے لئے خصوصی رہائیشی اورورک پر مٹ کے حامل بلو کارڈ جاری کر نے کی منظوری دی ہے۔بلو کارڈ کے حامل افراد کو یونین کے27 ملکوں میں ملازمتیں حاصل کر نے کے مواقع کے علاوہ سماجی اور اقتصادی حقوق حاصل ہوں گے اس کے علاوہ ان کے خاندانوں کو بھی سہولتیں حاصل ہوجائیں گی۔یورپی یونین کے وزرا کی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلو کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کو یونین کے بلوکارڈکے حامل کے شہریوں کی طرح برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔ جن میں ملازمت کے فوائد ، تنخواہ اور بر خواست کئے جانے پر مقدمہ کا حق ،تعلیم ،تربیت،قومی قوانین کے تحت سوشل سیکوریٹی اور پنشن کا حق ،اشیا اور خدمات حاصل کر نے کا حق اور یورپی یونین کے تمام ملکوں میں مفت آنے جانے کا حق شامل ہے۔بلو کارڈ ایک سے چار سال کے عرصے کے لئے ہوگا جس کی تجدید کی جاسکے گی۔
شکریہ روزنامہ جنگ