PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => Topic started by: AKBAR on February 01, 2022, 12:13:47 PM

Title: ڈینٹل کالجوں کو دس فروری تک داخلے جاری رکھنے کی اجازت
Post by: AKBAR on February 01, 2022, 12:13:47 PM

ڈینٹل کالجوں کو دس فروری تک داخلے جاری رکھنے کی اجازت
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے داخلہ کی کم شرح کے حوالے سے ڈینٹل کالجوں کی تشویش کا فوری جواب دیتے ہوئےیکم فروری سے 10 فروری تک خصوصی 10روزہ مدت مختص کردی ہے۔ ڈینٹل (بی ڈی ایس) کالجوں میں10فروری تک خالی نشستوں پر معمول کے مطابق داخلہ جاری رکھنے کی اجازت ہوگی
 یہ سہولت صرف ڈینٹل کالجوں کو اپنے داخلے مکمل کرنے کیلئے میسر کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے طلبہ کو بھی داخلہ عمل میں شامل کیا جا سکے جنہوں نے دوسرے کالجوں میں درخواست دی ہوئی ہیں اور اب مختلف ڈینٹل کالج میں داخلہ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔یہ بات پی ایم سی کے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے
 فیصلے کےمطابق میڈیکل (ایم بی بی ایس) داخلے 31 جنوری پر اختتام پذیر ہونگے۔ صرف نتائج میں تاخیر والے طلبہ کو 10 فروری تک داخلہ دینے کی اجازت ہوگی۔ تمام سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالج11 فروری کو طلبہ کے داخلہ کی حتمی فہرست پی ایم سی آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کرکے فراہم کریں گے۔