متحدہ عرب امارات U.a.E
متحدہ عرب امارات كا دارالحكومت ابوظہبی ہے۔ متحدہ عرب امارات دراصل سات ملكوں پر مشتمل ہے۔ اس میں ابو ظہبی ، دوبئی، شارجہ، راس الخمیہ، عما، فجیرہ ، ام القوین شامل ہیں۔ ان میں سے ابو ظہبی سب سے بڑی ریاست ہے۔ متحدہ عرب امارات جزیرہ نما عرب كے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔ اس كی سب سے بڑی پیداوار تیل ہے۔ دنیا میں تیل پیدا كرنے كے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ تقریبا ایك لاكھ كلومیٹر رقبہ پر مشتمل ہ۔ یہاں كے زیادہ تر لوگ ماہی گیری، تجارت اور زراعت كے شعبہ سے منسلك ہیں۔ یہاں كا زیادہ تر حصہ ریگستانوں پر مشتمل ہے۔ یہاں پر گھروں كے نمبر نہیں ہوتے بلكہ پوسٹ كوڈ اور پوسٹ بكس ہوتے ہیں۔ غیر ملكیوں كی بہتات كی وجہ سے مكانات كرایہ پر كم ملتے ہیں۔
یہاں پر تعلیم پانچویں تك مفت ہے۔ ذریعہ تعلیم عربی ہے۔ حكومت كی طرف سے كتابیں بھی مفت مہیا كی جاتی ہیں۔
طبی سہولتیں ہر شخص كے لیے مفت ہیں۔ گشتی شفا خانوں كی بڑی تعداد موجود ہے۔
جو دور دراز كے علاقوں كے لوگوں كو طبی سہولتیں پہنچاتی ہیں۔
شارجہ دوبئی سے 41 كلومیٹر كے فاصلے پر ہے۔ شارجہ بڑی بڑی كمپنیوں كا مركز ہے۔ بڑے بڑے اور خوب صورت شاپنگ سنٹر بنائے گئے ہیں۔ عجمان شارجہ سے نو كلومیٹر كے فاصلہ پر ہے۔ یہ ریاست تین اطراف سے شارجہ میں گھری ہوئی ہے۔ چوتھی سمت میں سمندر ہے۔
یہاں سے پانی پورے امارات كو مہیا كیا جاتا ہے۔
ام القوین، عجمان سے ٣٢ كلومیٹر كے فاصلہ پر واقع ہے۔ یہاں ماہی گیری كو ترقی دی جا رہی ہے۔ راس الخمیہ مزید ٤١ كلومیٹر پہاڑی ڈھلوان پر واقع ہے۔ یہاں زراعت آسان ہے۔ فجیرہ مشرقی ساحل پر شارجہ كے قریب واقع ہے۔ یہاں بھی بارشیں اكثر ہوتی ہیں۔ زراعت آسانی سے ہوتی ہے۔