Author Topic: جا معہ این ای ڈی کراچی نے سیلف فنانس کی 48 نشستیں ختم کر دیں  (Read 2030 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

جا معہ این ای ڈی کراچی نے سیلف فنانس کی 48 نشستیں ختم کر دیں
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گرانٹ ملنے کے بعد گزشتہ سال بڑھائی گئی سیلف فنانس کی 48 نشستیں ختم کر دی ہیں جبکہ آئندہ سال سے نشستوں کی تعداد 2000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جامعہ این ای ڈی کی داخلہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر پٹھان نے جنگ کو بتایا کہ گزشتہ سال بجٹ میں کمی کی گئی تھی اور فنڈز ریفر نہیں ہو سکے تھے جس پر سیلف فنانس کی 48 نشستیں بڑھا دی گئی تھیں تاہم اس سال فنڈز ریلیز ہو گئے ہیں اور گرانٹ بھی بروقت مل گئی جس کی وجہ سے گزشتہ سال کی اضافہ کی گئی 48 نشستیں ختم کر دی گئی ہیں تاہم آئندہ سال 2010 کے داخلوں کیلئے کل نشستوں کی تعداد 2000 کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی ریگولر (میرٹ) کی نشستوں کے علاوہ سیلف فنانس کی 233 نشستیں ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ساڑھے7 ہزار داخلہ فارم فروخت ہو چکے ہیں جبکہ داخلہ فارم یکم اکتوبر تک جاری ہوں گے اور4 اکتوبر کو رجحان ٹیسٹ ہوگا جس میں 40 فیصد نمبر لانا ضروری ہونگے۔ 40 فیصد سے کم نمبر لانے والا امیدوار ناکام تصور ہو گا اور اوپن میرٹ کے اگلے مرحلے کیلئے شامل نہیں ہو سکے گا۔
شکریہ جنگ