PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => BSO => Topic started by: sb on November 14, 2018, 12:05:22 PM

Title: تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،بی ایس او پجار
Post by: sb on November 14, 2018, 12:05:22 PM

تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،بی ایس او پجار
کوئٹہ : بی ایس او پجار کے صوبائی صدر گورگین بلوچ اور جنرل سیکرٹری ابرار برکت نےکہاہے کہ طلباء اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ حکومت نے تعلیمی نظام کو پسماند ہ رکھاہواہے تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں
 بی ایس او پجار طلباء کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی رہنمائوںنے کہاکہ تعلیم کیلئے آنے فنڈز کرپشن کی نذر ہورہے ہیں
جس کی مثال نہیں ملتی میرٹ کے نام پر سفارشی کلچر نے تعلیم کو تباہ کردیا ہے طلباء اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہمار ا ساتھ دیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ 14ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی