Author Topic: فاضل راہو : طالبہ سے چھیڑچھاڑ، پرنسپل اور ورثاء میں لڑائی، ہنگامے پھوٹ پڑے  (Read 2212 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


فاضل راہو : طالبہ سے چھیڑچھاڑ، پرنسپل اور ورثاء میں لڑائی، ہنگامے پھوٹ پڑے
   
شہید فاضل راہو (نامہ نگار) نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے نوجوان طالبہ سے مبینہ چھیڑچھاڑ کے بعد طالبہ کے ورثاء اور پرنسپل میں لڑائی کے بعد فاضل راہو میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کے بعد مشتعل مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکانوں اور اسکول کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی جب کہ کراچی بدین ہائی وے پر دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فاضل راہو میں نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے نوجوان طالبہ سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے بعد طالبہ کے ورثاء اور پرنسپل کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اسکول کے پرنسپل کی قیادت میں متعدد طالب علموں اور دیگر اساتذہ نے فائرنگ کرتے ہوئے طالبہ کے ورثاء کی دکانوں پر حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ہنگامہ آرائی میں دیگر دکانیں بھی متاثر ہوئیں جن کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور سامان باہر پھینک دیا گیا۔ مشتعل افراد نے دکانوں کو نذرآتش کرنے کی بھی کوشش کی۔ مشتعل مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے کراچی بدین ہائی وے پر نکل آئے اور احتجاجی دھرنا دیا۔ ہنگامہ آرائی کے سبب صحافی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متحارب گروپ کے افراد نے بھی اسکول پر ہلہ بول کر آگ لگانے کی کوشش کی۔علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور کاروبار بند ہوگیا۔ پولیس نے صورتحال کو قابو کیا۔
............


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں