PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 19, 2020, 01:58:59 PM

Title: بی ایس آنرز کے طلبہ کو قرآن پاک پڑھانے کی منظوری
Post by: sb on August 19, 2020, 01:58:59 PM

بی ایس آنرز کے طلبہ کو قرآن پاک پڑھانے کی منظوری
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ کو قرآن کو بطور نصاب پڑھانے کی منظوری، سنڈیکیٹ نے بی ایس آنرز کے طلبہ کو قرآن پاک پڑھانے کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کی منظوری کے بعد سنڈیکیٹ نے بھی طلبہ کو قرآن کا مضمون پڑھانے کی منظوری دے دی۔ قرآن کو بطورنصاب پڑھانے کیلئے سنڈیکیٹ اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی۔سنڈیکیٹ نے شعبہ اسلامیات پر زور دیا کہ نصاب میں منتخب قرآنی سورتوں کو پڑھانے کیلئے ماہر اساتذہ کو ذمہ داری سونپی جائے۔

شعبہ اسلامیات کی نگرانی میں قرآن پاک کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے قرآن کے نصاب پر بریفنگ دی۔ قرآن پاک کا نصاب یونیورسٹی کے بی ایس آنرز کے طلبہ کو پڑھایا جائے گا۔گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کو قرآن کو نصاب میں شامل کرنے کی ہدایات کی تھیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 لاہور کی ویب سائٹ پر مورخہ  19 اگست 2020 کو شائع ہوئی