Author Topic: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھنڈر,حکام نے لاوارث چھوڑ دیا,100 بچے زیر تعلیم,  (Read 303 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کھنڈر,حکام نے لاوارث چھوڑ دیا,100 بچے زیر تعلیم,
 سرگودھا :دو کمروں اور دو مرلے کے صحن پر مشتمل سکول ،ایک کلاس روم کی چھت گر چکی،چاردیوار ی گرنے کے قریب ،سکول انتظامیہ پریشان، اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر 72 الف جنوبی ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن اتھارٹی حکام کی عدم تو جہ کے باعث کھنڈر بن گیا ، خستہ حال عمارت کے باعث کسی بھی کوئی سانحہ پیش آ سکتا ہے ،دو کمروں اور دو مرلے کے صحن پر مشتمل سکول ہذا میں بچوں کی تعداد 100 سے زائد ہے ، ایک کمرے کی چھت ماہ مئی میں گر گئی تھی اور دوسرے کی گرنے والی ہے جو کہ بچوں و سٹاف کی زندگی کو خطرہ ہے ،اسی طرح خستہ حال چار دیواری بھی گرنے والی ہیں ،نومبر میں بچوں کو باہر سردی میں بیٹھنا پڑا اور اب یکم فروری سے سکول کھلنے پر اب بچوں کو بٹھانے کا مسئلہ پھر سے سکول انتظامیہ کیلئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے جن کے مطابق متعدد مرتبہ اربا ب اختیار سے رجوع کرنے پر بھی سکول کو لا وارث چھوڑ دیا گیا ہے ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو ماہ پہلے مقامی ایم پی اے کے نوٹس میں بھی لایا گیا جنہوں نے سی او ایجوکیشن کو فوری اقدامات کیلئے کہامگر کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا ،جبکہ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21جنوری 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"