Author Topic: انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر میں’ بین الامذاہب ہم آ ہنگی‘ پر تقریب  (Read 539 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر میں’ بین الامذاہب ہم آ ہنگی‘ پر  تقریب
صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا ہے کہ معاشرے میں علم کے نور سے عدم برادشت اور تشدد کے منفی سماجی رجحانات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بین الامذاہب ہم آ ہنگی کے موضوع پر انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر میں تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس انوارالحق،وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل جنجوعہ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خرم ، پروفیسر کلیان سنگھ اور سیدہ مہناز،سندھ سے ایم پی اے دیوان سچل اور عبداللہ ملک سمیت اہم شخصیات بھی کانفرنس میں موجود تھیں۔
مقررین نے معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے پر زور دیا جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر خرم جنجوعہ نےکہا کہاس طرح کی کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو بین الامذاہب کی اہمیت بارے روشناس کرانا ہے۔ پروفیسر کلیان سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مذہبی اقلیتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پروفیسر سیدہ مہناز نے کہا کہ اسلام محبت اور سلامتی کا دین ہے
جب کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔ جسٹس (ر) انوارالحق نے کہا کہ ہم سب کو اپنے حقوق کا علم ہونا چاہئے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا کہ ہم سب کو ملکر پر تشدد رویوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔